برکی: اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ  سے زخمی ہونے والے دو ڈاکو گرفتار

31 May, 2024 | 09:14 AM

(فاران یامین) ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
 گشت کے دوران  پدری روڈ پر برکی پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو مشکوک جانتے ہوۓ روکنے کا اشارہ کیا،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار، جن کی شناخت سلطان اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔
 

مزیدخبریں