شہر میں گرمی کی شدت برقرار ،شہری نڈھال  

31 May, 2024 | 08:58 AM

(فاطمہ عارف)شہر میں گرمی کی شدت برقرار ،شہری نڈھال  ہو گئے۔
شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی ہے۔

شہر  لاہور میں سورج صبح ہی صبح آگ برسانے لگا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے جبکہ ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی نہیں ہے۔ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کر دی گئی۔ دوسری جانب فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا۔عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 165  ریکارڈ ۔فیز8-ڈی ایچ اے 159،سید مراتب علی روڈ 172,شاہراہ قائداعظم 159 ،یو ایس کونسلٹ 159 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا ۔

دوسری جانب  کراچی آج بھی  ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پارہ42 ڈگری کو چھونےکاامکان ہے۔  گزشتہ روز 41.5 ڈگری کے ساتھ کراچی سال کا گرم ترین دن رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں 2 روز تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی۔ نمی کا تناسب زائد ہونے سے شہر میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے جبکہ 2 جون سے کراچی کا موسم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے ہیٹ ویو کے باعث شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کی گیا ہے جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ مغربی سمت سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تومحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے، تاہم (شام /رات)چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاؤلدین اورسرگودھا میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

مزیدخبریں