نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو   34 الزامات میں مجرم قرار دے دیا

31 May, 2024 | 02:54 AM

سٹی42: ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعرات کو ایک تاریخی مقدمے میں سنہ 2016 کی صدارتی مہم پر اثر انداز ہونے کے لیے کاروباری ریکارڈ کو غلط ثابت کرنے کا مجرم قرار دیا گیا . عدالت میں جیوری کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 34  الزامات میں مجرم قرار دینے کے فیصلے کو پڑھے جانے کے چند لمحوں بعد، جج جوآن مرچن نے اعلان کیا کہ ٹرمپ کو 11 جولائی کو صبح 10 بجے سزا سنائی جائے گی۔

نیویارک کی عدالت میں کلنے والے اس مقدمہ میں پہلی بار ایک سابق امریکی صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان الزامات کی سماعت کے بعد جیوری نے اسے مجرم بھی قرار دے دیا۔

نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو بالغ فلم اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو 130,000 ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34  کاؤنٹس کا مجرم قرار دیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ سٹورمی ڈینیئلز کو  2016 کے انتخابات سے پہلے خاموش رہنے کے لئے خفیہ ادائیگی کی گئی تھی اس کا مقصد 2016 کے انتخابات  کے نتائج پر اثر انداز ہونا تھا۔  یہ الیکشن بالآخر ٹرمپ نے جیت لیا تھا۔

جمعرات کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی جیوری نے مجرم قرار دیا ، ڈونلڈٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ٹرمپ پر الزام کیا تھے

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے  سٹورمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں  چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔

مقدمے کی سماعت ڈیڑھ ماہ تک جاری رہی اور یہ کافی واقعاتی تھی۔ ڈینیئلز اور ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کی شہادتوں کے علاوہ، ٹرمپ کو  10 بار توہین عدالت میں گرفتار کیا گیا اور مقدمے میں شامل لوگوں پر  زبان سےحملے کرنے کے خلاف گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کرنے پر 10,000 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہاؤس اسپیکر مائیک جانسن سمیت بہت سے ریپبلکن رہنماؤں نے 2024 کے ریپبلکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں بات کرنے کے لیے نیویارک کا سفر کیا لیکن ان سب کی مہم عملاً غیر موثر ثابت ہوئی کیونکہ یہ جیوری کے فیصلہ پر اثر انداز نہیں  ہو سکی۔

ٹرمپ نے اپنے دفاع میں گواہی نہیں دی، اس مقدمے میں ابھی مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔  سزا بعد میں سنائی جائے گی جس کے بعد  امکان ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ تبصرے کئے جا رہے ہیں کہ اس سزا سے ٹرمپ کے آئندہ انتخابات میں صدر جو بائیڈن کے خلاف لڑنے کی طاقت کم ہو گی۔ 

فیصلہ سن کر " بہت معصوم" ڈونلڈ ٹرمپ جج پر برس پڑا

قصوروار قرار دیئے جانے کے فیصلے کا اعلان ہونے کے بعد عدالت سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا: "یہ  فیصلہ ایک رسوائی ہے، یہ ایک متضاد جج کی طرف سے دھاندلی پر مبنی ٹرائل تھا جو بدعنوان تھا۔"

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’اصل فیصلہ 5 نومبر کو ہونے والا ہے۔ "میں ایک بہت ہی معصوم آدمی ہوں،" ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں منصفانہ ٹرائل نہیں ہوا۔

مزیدخبریں