ویب ڈیسک : گجرات میں دلہن والوں نے شرائط پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتیوں کو مبینہ طور پر یرغمال بنا لیا اور ان پر تشدد بھی کیا۔
میڈیا کے مطابق دولہا کے والد نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ رخصتی کے وقت دلہن کے گھر والوں نے مطالبات رکھ دیے جس میں 3 تولہ سونا، 10 ہزار روپے اور 12 ہزار جیب خرچ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔دلہا کے والد کے مطابق مطالبات پورے نہ کرنے پر دولہا سمیت باراتیوں کو تشدد کرکے 24 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا گیا۔دولہا کے والد کے مطابق پولیس کو اس سارے واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔