ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے31 ہزار عازمین حج حجاز پہنچ گئے،10 شہروں سےپروازیں جاری

Hajj Operations, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے دس ہوائی اڈوں سے پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری  ہے۔ مدینہ منورہ میں بدھ 31 مئی  تک53 پروازوں کے ذریعے 31 ہزار 241 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ اس وقت 27 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ میں  قیام پزیر ہیں۔

ترجمان وزارت  مذہبی امور  کے مطابق ڈائریکٹر  جنرل حج ڈائریکٹوریٹ عبدالوہاب سومرو  بھی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مکہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

بدھ  کے روز  مزید 4 ہزار سے زائد عازمینِ حج جدید بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ معلمین نے احرام پہنے عازمینِ حج کا مکہ مکرمہ پہنچنے پرتپاک استقبال  کیا۔پاکستان سے جدہ ایئرپورٹ پر براہ راست پروازوں کا سلسلہ 5 جون سے شروع ہو گا۔

دریں اثنا شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنے والے 25 عازمین کو  انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا۔ عازمین کرام کے 166 بیگ  تلاش کر کے مالکان کے حوالے کئےگئے ، 06 کی تلاش جاری ہے۔

وزارتِ مذہبی امو ر کے تحت حج کے موقع پر حرمین شریفین میں شعبہ شکایات، حرم گائیڈز، شعبہ خوراک، رہائش و ٹرانسپورٹ  مصروف عمل ہیں۔

پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 137 ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل عملہ عازمینِ حج کی طبی ضروریات کیلئے  تعینات ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں نے سرکاری و نجی حج سکیم کی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے  مختلف رہائش گاہوں کے دورے بھی کئے۔