شاہدرہ فلائی اوورپراجیکٹ 31 جولائی تک مکمل کیاجائے،محسن نقوی کی ہدایت

31 May, 2023 | 08:33 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوورکا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے ایک ڈی اےکے سربراہ کو  پراجیکٹ کی جلد ازجلدتکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےہدایت کی کہ پروجیکٹ پر کام کو بہرصورت 31 جولائی تک مکمل کیا جائے۔

 محسن نقوی شاہدرہ فلائی اوور پروجیکٹ پر کام کا جائزہ لینے کے لئے گئے تو انہیں فلائی اوور پروجیکٹ پر جاری کام کے متعلق اپ ٹو ڈیٹ بریفنگ دی۔  لاہور  ڈیویلپپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد علی رندھاوا  نے نگراں وزیر اعلی کو  بتایا کہ پراجیکٹ پر پائلنگ اور دیگر تعمیراتی کام تقریباً80فیصد تک مکمل ہو چکا ہے, دو فرسٹ لیول فلائی اوور اور ایک سکینڈ لیول فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔

نگراں وزیر اعلٰ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت شاہدرہ  چوک کو ٹریفک کے لئے ٹربل فری ایریا بنانا چاہتی ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات عامر میر بھی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔

مزیدخبریں