عمران خان کا ملک میں قانون کی حکمرانی سے متعلق پیغام

31 May, 2023 | 08:02 PM

ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی سے متعلق پیغام جاری کر دیا ہے۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے حکمران طبقے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمارے بنیادی حقوق پر ایسی (تباہ کن) یلغار جو قوم نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی، کے ساتھ تحریکِ انصاف کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن سے پہلے قانون کی حکمرانی کی عالمی درجہ بندی (رول آف لاء انڈیکس) میں پاکستان 140 میں سے 129ویں نمبر پر تھا‘‘۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ آج ہم میانمار (برما) اور سوڈان کی سطح تک آ گِرے ہیں جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذالعمل ہے۔ قانون کے حکمرانی کے بغیر ہمیں جمہوریت (آزادی) میسر ہو گی نہ ہی خوشحالی اور (ایک اچھے) مستقبل کا تصوّر ممکن ہے۔

مزیدخبریں