ملک اشرف : ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواستیں خارج کر دی گئی،عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پنجاب حکومت کا پولیس افسران کی سربراہی میں جے آئی ٹیز بنانے کا اقدام درست قراردیدیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے ایڈوکیٹ حسن اویس اور افضال پاہٹ کی درخواستوں پرحکم سنایا،درخواست گزاروں نے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔