(فریحہ بتول)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا اچانک دورہ ،ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال زوہرا خان نے گلدستہ دے کر استقبال کیا ،سی ایم پنجاب نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔
تقریب میں پہلی بار لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے چرچم کشائی سی ایم پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کی ہسپتال انتظامیہ نے سی ایم پنجاب سے شجرکاری بھی کروائی،ہیلتھ منسٹر جاوید اکرم ،سیکرٹری ہیلتھ علی جان اور سنیئر صحافی سہیل ورائچ نے تقریب میں شرکت کی۔
شجرکاری کے وقت ایم ایس ہسپتال زوہرا خان ،وائس چانسلر محمود ایاز اور سنیئرُ صحافی سہیل ورائچ بھی موجود تھے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ایمرجنسی ڈسپنسری،سرجیکل اے وارڈ،،میٹرنٹی اے وارڈ، لیبر یونٹ ،سرجیکل سی وارڈ،گائنی یونٹ اور دیگر ہسپتال کے ڈیمپارٹمنٹ اور ایکسرے ڈیمپارٹمنت اور سرجیکل ٹاور کا دورہ کیا سرجیکل ٹاور کی خستہ حالی پر سی ایم پنجاب سید محسن رضا نقوی نے افسوس کا اظہار کیا، سرجیکل ٹاور میں گزشتہ 6 سال سے پانی کھڑا اگر جلد از جلد ٹھیک نہ کروایا گیا تو بلڈنگ زمین بوس ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سرجیکل بلڈنگ کو جلد از جلد بنوانے کا حکم جاری کر دیا،سی ایم پنجاب سید محسن رضا نقوی لیڈی ولنغڈن ہسپتال سے ڈینٹل ہسپتال پہنچے ڈینٹل ہسپتال میں مصنوعی دانتوں کے شعبہ آرتھو ڈونیٹک ،شعبہ سرجری، شعبہ امراض منہ مسوڑے،،شعبہ کنزرویشن ،شعبہ سرجری،شعبہ اورل پیتھالوجی،شعبہ کروان اینڈ برج سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔