(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم حکومت موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے، عوام کو پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا، پاکستان کو ایک مستحکم حل کی طرف جانا ہے، حل نکالنا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر مولوی محمود، عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری کاکہناتھا کہ9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون اپنا راستہ لے گا،ہم نے پہلے بھی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا،نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 25 کروڑ ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں غیریقینی صورتحال ہے،پی ڈی ایم حکومت موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے،پی ڈی ایم کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے،بحران حل کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کریں گے۔
سابق رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سابق لیڈرشپ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے،اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر، علی زیدی، حماد اظہر سے رابطہ کیاہے،پاکستان کو مستحکم حل کی طرف لے کر جانا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما کاکہناتھا کہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، پاکستان کو ایک مستحکم حل کی طرف جانا ہے، حل نکالنا ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے آج مذاکرات ہوئے ہیں،ان حالات میں اس حکومت کی اپوزیشن کو خالی نہیں چھوڑ سکتے۔