نعمان اشرف : ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ۔
شہری صوبے بھر کے کسی بھی سنٹرز سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے، اس سے قبل شہری صرف لرننگ لائسنس صوبہ بھر سے بنوا سکتے تھے۔ڈرائیونگ لائسنس صرف متعلقہ اضلاع سے ہی بنوایا جاتا تھا۔مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ اب کسی بھی لائسنسنگ سنٹر،خدمت مرکز سے لائسنس بنوا یا جا سکے گا۔شہری کسی بھی لائسنس مرکز پر آئیں عملہ رینیول اور اجرا کا پابندہوگا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ۔نگران وزیراعلیٰ نے لائسنس عمل کو آسان بنانے کا حکم جاری کیا تھا۔