ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضداور انا ملک سےبڑی ہوگئی ہے،چوہدری شجاعت حسین

Choudhry Shujaat Hussain Meetings, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضداور انا ملک سےبڑی ہوگئی ہے،چوہدری شجاعت حسین

حسن علی: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے بدھ کے روز مختلف وفودنے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ضد اور اَنا ملک سے بڑی ہو گئی ہے۔پاک فوج محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اور ا فغا نستا ن کی حالت دیکھ لیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جذبات ، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے ۔پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے، پاکستان ، پاک فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اور مظبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں۔