ویب ڈیسک: شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آج صبح 3 بجے رینجرز ، اسلام آباد پولیس اور بعض سول کپڑوں میں ملبوس 80-90 لوگ اسلام آباد میں میرے گھر کے دروازے توڑکرداخل ہوگئے، اس وقت میں گھرمیں موجودنہیں تھا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ان کے ایف سیون فور والے گھر میں آنے والے افراد نے ملازمین کو مارمارکر ان کے بازو توڑدیے، میری دونوں گاڑیاں لائسنسی اسلحہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لےگئے۔
ٹویٹر پر شیخ رشید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گھر کے دروازوں کےٹوٹے تالوں اور کمرے میں بکھرے سامان کو دیکھا جاسکتا ہے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان سے کہا کہ ریاست اور سیاست کو گندہ کیا جارہا ہے، میری زندگی کو ختم کرنے کیلئے 3 آدمیوں کو لگادیا گیا ہے، میں موت اور حیات کی اس کشمکش میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں القادر ٹرسٹ کیس ایجنڈا( وفاقی کابینہ سے منظوری) کے وقت موجود نہیں تھا، میری شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی، اگر میں شامل ہوتا تو نیب میں شہادت ضرور دیتا لیکن کسی بھی جھوٹی شہادت دینے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا۔
سابق وفاقی وزير داخلہ شیخ رشید احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطا بندیال صاحب سے خصوصی اپیل pic.twitter.com/TSVurU6D52
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 31, 2023