احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں دس روز کی عبوری ضمانت دی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی پیشی کیلئے سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کی جائے۔
9 مئی کے بعد سے اب تک عمران خان کیخلاف مختلف الزامات کی بناء پر چھ ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ کیسز کی سماعت سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جوڈیشل کمپلیکس میں کی جائے اور اس حوالے سے انتظامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ ایف ایٹ کچہری میں عمران خان کی عدالت میں پیشی کے حوالہ سے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔