فرحت اللہ بابر: شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔فائرنگ سے پولیو ٹیم کا ایک اہلکار سہید ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پیش آیا جہاں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں پر فائرنگ کی گئی.پولیو ٹیم کو دہشتگردوں سے بچاتے ہوئے فائرنگ سے سپاہی ثاقب الرحمان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپین وام میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کیلئے مہم جاری تھی کہ دہشتگردوں نے اچانک پولیومہم پرفائرنگ کردی، پولیوٹیم کی حفاظت کےلئے متعین سکیورٹی فورسز کی موثرجوابی کارروائی کی اور پولیومہم کے تمام ارکان کوبحفاظت نکال لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے سپاہی ثاقب الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،بہاردرسپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کہنا ہےکہ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔