آڈیو لیک کمیشن سپریم کورٹ کےاحکام کی عدولی کر رہا ہے،کارروائی کی جائے,جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف درخواست دائر

31 May, 2023 | 03:11 PM

امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس،شہری نے کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست دائر کردی ۔

 سپریم کورٹ میں درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف درخواست دائر کردی  ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن کے ارکان کیخلاف عدالتی حکم  عدولی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،آڈیو لیک کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کی عدولی کر رہا ہے۔

 درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے آڈیو کمیشن پر حکم امتناع کے باوجود کمیشن کا اجلاس کیا جس سے عدالت عظمیٰ کے احکامات کی حکم عدولی ہوئی۔

مزیدخبریں