شاہد ندیم سپرا: شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، متعدد فیڈرز ٹرپ اور ٹرانسفارمرز جلنے سے گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث لیسکو ریجن کے پچیس فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوئی ۔
ترجمان لیسکو افشاں مدثر کے مطابق لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، وہاں بجلی بحالی کے کام جاری ہیں.
موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ نے صارفین سے تعاون کی اپیل ہے جبکہ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں.