(ویب ڈیسک) کراچی میں سکھن کے علاقے بھینس کالونی شہریار ٹاؤن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو سر پر وار کر کے زخمی کر دیا۔
ڈاکو اہلکار کی سرکاری ایس ایم جی اور 20 راؤنڈز چھین کر فرار ہوگئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمجید فارنرز سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا جو ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا تو یہ واقعہ پیش آگیا۔
ملزمان نے اسے سر پر وار کر کے زخمی کیا گیا ، پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔