سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

31 May, 2023 | 10:29 AM

(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،سابق صدرسپیشل فلائٹ کے ذریعے دس ساتھیوں کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

 سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی مشن پرلاہور پہنچے ہیں،انہیں سخت سیکورٹی میں بلاول ہاؤس پہنچا یا گیا ۔ آصف زرداری لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے ۔ آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔سابق صدر آج مخد و م سید احمد محمود سے بھی ملاقات کریں گے ۔

آصف علی زرداری سے لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاستدان پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں میں ناوانی گروپ کانام لیا جارہا۔

مزیدخبریں