گلبرگ پیس سنٹر میں چوری کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی

31 May, 2023 | 10:12 AM

فاران یامین: گلبرگ پیس سنٹر میں چوری کی واردات،سکیورٹی گارڈز نے 2 چور موقع پر ہی دھر لیے، 3 چور گاڑی پر فرار ہوگئے، کار سوار چوروں کے فرار ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

پیس سنٹر میں رات گئے چوری کی واردات ہوئی، سکیورٹی گارڈز نے دو چوروں کو دوران واردات پکڑ لیا، جبکہ تین چور کار میں سوار ہوکر فرار ہوگئے، فرار ہونیوالے چوروں کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی، فوٹیج میں تینوں چوروں کو کار میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں گارڈ سفید رنگ کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے، گاڑی میں سوار چوربیریئر توڑتے ہوئے فرار ہو جاتے ہیں، پیس انتظامیہ نے تھانہ گلبرگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پانچ رکنی چوڑ گینگ پیس کی عمارت میں سے کروڑوں روپے مالیت کی الیکٹرک اشیا اور کاپر وائر لے اُڑے، یہ گینگ مختلف اوقات میں چوری کرچکا ہے، پکڑے گئے چوروں میں آصف اورعادل شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 

مزیدخبریں