ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصنوعی ذہانت ’بنی نوع انسان‘ کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے: ماہرین

مصنوعی ذہانت ’بنی نوع انسان‘ کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے: ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اوپن اے آئی اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے سربراہ سمیت کئی ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) ’بنی نوع انسان‘ کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وباؤں اور ایٹمی جنگ کی طرح مصنوعی ذہانت سے بنی نوع انسان کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی کوششیں شروع کرنی چاہیے۔

چیٹ جی پی ٹی کی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکیٹو سیم الٹمین، گوگل ڈیپ مائنڈ کے سی ای او ڈیمنس ہیسابس، اینتھروپک ڈاریو اموڈی، کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اپنی شاندار خدمات پر 2018 میں ٹیورنگ ایوارڈ یافتہ مصنوعی ذہانت کے گاڈ فادر سمجھے جانے والے ڈاکٹر جیوفری ہنٹن اور مونٹریال یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر یوشیا بینگیون سمیت دیگر ماہرین نے مصنوعی ذہانت سے بنی نوع انسان کے خاتمے کے خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کر دی ہے۔