ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

Oil and ghee price,utility stores
کیپشن: Utility store
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل مہنگا کردیا گیا۔

ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورزپرمختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 ایک کلوگھی کی قیمت میں 208 روپےتک اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورزپرمختلف برانڈز کےگھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 مختلف برانڈز کےکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔