لاہور کےای گیمر ارسلان نے پاکستان کا نام روشن کردیا

31 May, 2022 | 08:26 PM

شاہ زیب شہزاد :لاہورسے داروغہ والا کے رہائشی ارسلان نےبین الاقوامی ٹائٹل کمبو بریکر بھی اپنےنام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

امریکہ میں ہونے والے ای گیمنگ کے بین الاقوامی مقابلے کا کمبو بریکر ٹائٹل اپنے نام کر کے ای گیمنگ کے پاکستانی بادشاہ بنگئے۔اسے قبل ارسلان نے سال 2019 میں جاپان ایوو کا مقابلہ جیت کر بھی ملک کا نام روشن کیا تھا۔

ارسلان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی ارسلان کو ڈیجیٹل گیم کھیلنے کا شوق تھا،اس نے ای گیمنگ کی دنیامیں نام کمانے کےلئے سی اے کی پڑھائی چھوڑ دی تھی، ارسلان کے بھائی نے بتایا کہ معاشی حالات کمزور ہونے کے باوجود ارسلان کا جنون اس حد تک تھا کہ بینالاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر لی۔

مزیدخبریں