(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گاڑی بدل لی، کپتان کی نئی گاڑی کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس کو وہ خود چلارہے ہیں۔
پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں اپنے بھائی محفوظ اعظم کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ اپنی بالکل نئی گاڑی میں پہنچے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی ہے۔ تقریب میں امام الحق سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ بابر اعظم کو اپنی بالکل نئی ہنڈائی سوناٹا میں تقریب میں آتے ہوئے دیکھا گیا۔
پاکستانی کپتان دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بلے کے ساتھ اپنی شاندار کارکردگی کے لیے BAIC BJ40 Plus گاڑی بھی جیتی۔ بابر اعظم کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ ان کے مین آف دی سیریز کے انعام کی ان کے گھر پہنچنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔