ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: hamza shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمراسلم : اجلاس میں امن و امان ، عوام کو ریلیف دینے سمیت مختلف اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا پہلا اور اہم اجلاس ایوان وزیراعلی میں کل ہو گا۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات سمیت دیگر پر گفتگو ہو گی۔

اجلاس میں بجٹ سے قبل بھی عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی جائےگی۔ کابینہ اجلاس میں تمام آٹھ وزرا شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے روز سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران آٹے پر دی جانے والی سبسڈی سمیت عوامی فلاح کے لئے کئے گئے اقدامات کی توثیق بھی کی جائے گی۔