ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے پاکستان میں فیس بُک کا دفتر کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

 ایف آئی اے نے پاکستان میں فیس بُک کا دفتر کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق  خبروں کی تردید کر دی۔

 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی خبر گردش کر رہی ہے کہ پاکستان میں فیس بک کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے ایسا کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، ایف آئی اے اس جعلی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خبر میں ایف آئی اے کے ایک افسر کا نام بھی شائع کیا گیا جو گمراہ کن ہے، ایف آئی اے ایسی بے بنیاد خبروں کی بغیر تصدیق اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے۔