(علی ساہی)پنجاب پولیس کو تحریک انصاف کے دوبارہ ممکنہ مارچ کوروکنے کاٹاسک دےدیاگیا،شرکا کو قابو پانےکےلئے آنسو گیس شیلز،آنسو گیس بندوقیں اور ربر کی گولیاں فوری خریدنے کافیصلہ جبکہ تمام ضلعی افسران کو متعلقہ قیادت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
محکمہ داخلہ کی ہدایت پر پنجاب پولیس نےتحریک انصاف کے ممکنہ مارچ کی روک تھام کےلئے دوبارہ تیاریاں شروع کردیں۔پولیس نے اضافی آنسو گیس بندوقیں اور آنسو گیس شیل خریدنے کےلئے آرڈر دے دیا۔
100آنسو گیس بندوقیں اور 5 ہزارکے قریب آنسو گیس شیل اور ربر کی گولیاں خریدنے آرڈر دے دیا۔تمام ضلعی افسران کومتعلقہ قیادت پراور موومنٹ پر نظررکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سابق ڈی پی او اٹک شہباز عارف وزیر کو کے پی کے سے سابق وزیراعظم کی قیادت میں آنے والے مارچ کو مزاحمت نہ کرنے پر 7 دن بعد ہی ہٹا دیا گیا تھا۔
نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کوخصوصی تیاریوں کا حکم دےد یا گیا۔تمام ضلعی افسران کوفورس کے ساتھ اجلاس کرکے بہتر حکمت عملی بنانے کی ہدایت تاکہ مارچ کی صورت میں شرکا کو اپنے اپنے شہروں سےباہر نہ نکل سکیں۔