ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے ستائی عوام کو اوگرا نے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا

مہنگائی سے ستائی عوام کو اوگرا نے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 9 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایک کلوگرام کی نئی قیمت 218 روپے 75 پیسے ہو گئی۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈ ر2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔