ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں حیرت انگیر تبدیلی

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں حیرت انگیر تبدیلی
کیپشن: motorcycle new price's
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تمام موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کی گئی، ہنڈا، میٹرو ، یونائینڈ  اور روڈ پرنس کی قیمت بڑھ گئیں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے ضروریات زندگی کی ہرشے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے,مہنگائی کے ماروں کے لئےموٹر سائیکل بھی عیاشی ہوگئی، مہنگے پٹرول کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری جبکہ عام شہری کی سواری موٹرسائیکل بھی اب عام نہیں رہی۔

مہنگائی کی موجودہ لہر نےتمام کمپنیوں کے موٹرسائیکلز کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، قیمتوں میں 3 ہزار سے 9 ہزار روپے کا اضافہ کیاگیا، ہنڈا کمپنی نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 3 سے 9 ہزار اضافہ کیا، ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 3 ہزار 6 سو روپے، ہنڈا 125قیمت 5 ہزار بڑھی۔

روڈ پرنس اور میٹرو  نے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے, میٹرو 100 سی سی اور 200 سی سی کی قیمت 7 سے 10 ہزار کا اضافہ کیاگیا، موٹرسائیکل ڈیلرز کا کہناتھا کہ قیمتوں میں اضافہ ، گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے پر کیا گیا۔

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 3 ہزار 6 سو روپے بڑھنے سے 1لاکھ 65 سو کی ہوگئی، ہنڈا سی ڈی ڈریم 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار کی، ہنڈا پرائڈر 5ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں ہنڈا سی جی 1 لاکھ 68 ہزار 5 سو، ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 1 لاکھ98 ہزار 5 سو، ہنڈا سی بی125 کی قیمت میں 9 ہزار کا اضافہ ہوا جس کی نئی قیمت 2 لاکھ 53ہزار 9 سو، ہنڈا سی بی 150کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار اور ہنڈا 150 ایف سلور کی قیمت 9 ہزار اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار9سو ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer