یوٹیلٹی سٹور سے خریداری کرنیوالے شہریوں کے لئےنئی مشکل 

31 May, 2022 | 04:41 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)یوٹیلٹی سٹورز سے راشن کی خریداری کیلئے نیا سسٹم خریداروں کیلئے وبال جان بن گیا ،یوٹیلٹی سٹورز کے باہر آج بھی خواتین اور مرد صارفین کی طویل قطاریں لگ گیئں ،گرمی اور حبس سے ضعیف خواتین کی حالت خراب ہوگئی۔

یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کی غرض سے آنے والے شہریوں کی تذلیل کا سلسلہ برقرار ہے، راشن کی خریداری کیلئے نافذ کیا گیا نیا طریقہ کار شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکتی ضعیف خواتین دن بھر خوار ہوتی رہیں ۔گرمی اور حبس سے بزرگ خواتین کی حالت غیر ہوگی مگر راشن خریداری کیلئے باری نہ آسکی۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کی غرض سے آنے والی خواتین اور مرد صارفین کو طویل انتظار کے زحمت سے گزرنا پڑتا ہے،سٹورز کا عملہ صارف کا شناختی کارڈ نمبر اسی کے فون نمبر سے نادرا کو بھیجتا ہے اور تصدیقی کوڈ کیلئے انتظار کی سولی پر لٹکے رہنا پڑتا ہے۔
ضعیف اور بزرگ خواتین نے نئے طریقہ کار کے تحت طویل انتظار ،اور خواری کو ناقابل قبول قرار دیدیا اور مطالبہ کیا کہ پرانے طریقہ کار کےمطابق راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 

مزیدخبریں