وفاقی کابینہ کا عمران خان اور محمود خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

31 May, 2022 | 04:18 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلحہ لانے کے اعتراف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دھمکی آمیز بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے عمران خان کے کارکنان کے اسلحہ ساتھ لانےکےبیان کا نوٹس لے لیا، کابینہ کے اجلاس میں رانا ثنااللہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی  گئی جس میں  قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود،اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں جبکہ کمیٹی عمران خان اور محمودخان کے بیانات کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔کابینہ کی بریفنگ کےد وان کہا  گیا کہ میڈیا کی مسلح جتھوں اوراِن کے اصل چہرے کے حقائق پرمبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے۔وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوفرائض بخوبی انجام دینے پرخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک  بیان میں کہا تھاکہ اس بار پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پرحملہ کریں گے جب کہ ایک انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ ہماری طرف بھی لوگوں نے پستول رکھے ہوئے تھے۔

مزیدخبریں