ویب ڈیسک:ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کا عمل آج بھی جاری رہا اور انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 60 پیسے کم ہوکر 198.46روپے ہوگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 90پیسے کی کمی سے 199.60 روپے سے کم ہو کر 198.70 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 200.20 روپے سے کم ہو کر 199.20 روپے ہو گئی۔
د وسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1.50 روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 199.00 روپے سے کم ہو کر 197.50 روپے اور قیمت فروخت 200.00 روپے سے کم ہو کر 198.50 روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 211.00 روپے اور قیمت فروخت 213.50 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 248.00 روپے سے کم ہو کر 247.00 روپے اور قیمت فروخت 251.00 روپے سے کم ہو کر 250.00 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے اور اوپن مارکیٹ میں1.50 روپے کی کمی سے 200 روپے سے نیچے آگیا تھا۔ پاؤنڈ کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی رپورٹ ہوئی تھی۔