(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے مؤقف اپنایا ہےکہ ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا۔