ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی
کیپشن: TTP
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم  تحریک طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت 30 مئی کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد اب یہ جنگ بندی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کابل میں پاکستانی وفداورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے بعد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جون میں ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق 18 مئی کو ہوا تھا۔

افغانستان کے نائب وزیراطلاعات و ثقافت و طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا  کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان افغان حکومت کی ثالثی میں کابل میں مذاکرات ہوئے۔ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے بعد  حکومت پاکستان نے 30 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔