ملک میں بجلی کا بحران، شارٹ فال 7ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

31 May, 2022 | 12:07 PM

ویب ڈیسک:ملک میں بجلی کا بحران بڑھنے لگا، شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔

ملک میں بجلی کا شاٹ فال کم ہونے کی بجائےمزید بڑھنے لگا ،پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں آج بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 21ہزار200میگاواٹ ہے۔ طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 855 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار205 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 323 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار398 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 254 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

شہری علاقوں میں 8سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا، بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

مزیدخبریں