افسوسناک واقعہ؛ 4 خواتین، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے

31 May, 2021 | 11:09 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) موسم میں ہونے والی اچانک تبدیلی نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اس کو خشگوار بنادیا ہے، تیزی آندھی کے چلنے کی وجہ جہاں مالی نقصان ہوا وہاں جانی بھی ہوا، تیزی آندھی کے بعد بارش کی وجہ سے 10 افراد جان کی بازی ہارگئے، واقعہ پنجاب کے شہر اکاڑہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ابر رحمت زحمت بن گئی، تیز آندھی چلنے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں درخت گرگئے اور سڑکوں پر لگے سائب بورڈ بھی گرپڑے، پنجاب کے اہم شہر اوکاڑہ میں اس قدر تیزی آندھی چلی کہ 10 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ بارش نے بھی علاقہ مکینوں کو متاثر کیا۔

مزید پڑھئے: موسم کے تیور بدل گئے،لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش

افسوسناک واقعہ میں مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین اور 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دیوار اور درخت گرنے کے 2 واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، اطلاعات کے مطابق کچہری بازار اوکاڑہ میں درخت گرنے سے 40 سالہ سہیل اور حویلی لکھا میں دیوارگرنےسے 50 سالہ احمدعلی جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  گوگیرہ محلہ طارق آباد میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا،قبل ازیں آج گرمی رہنے کے بعد شام کے وقت اچانک تیزی ہوائیں چلنے لگیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم مزید خوشگوار ہوگا،ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث سائن بورڈ اور درخت کرنے کا خدشہ ہے اورشہری غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ 
 

مزیدخبریں