ملازمت کرنیوالی خواتین اور 15 سے18 سالہ بچوں کیلئے اوقات کار مقرر

31 May, 2021 | 10:09 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سعود بت)خواتین کو شام 8 بجے کے بعد ملازمت کے لئےحکومت سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی جبکہ خواتین ، 15 سے18 سالہ بچوں کے لئےصبح 9 سے شام 8 بجے کے علاوہ ملازمت پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کو شام 8 بجے کے بعد ملازمت کے لئےحکومت سے باقاعدہ اجازت لینا ہوگی جبکہ خواتین ، 15 سے18 سالہ بچوں کے لئےصبح 9 سے شام 8 بجے کے علاوہ ملازمت پر پابندی ہوگی،ملازمین کے لئےمختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین لگوانا مالک کی ذمہ داری ہوگی،دکانوں سمیت مختلف اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن فیس بھی مکمل ختم کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق خواتین کے لئےعلیحدہ سے واش روم کی سہولت کی ذمہ داری مالک پر ہوگی،مالک کی ملکیتی بس،ٹرک، گاڑی فروخت کر کے تنخواہیں ادا کرنےکاقانون منظور کیا گیا،20نکاتی تجاویز منظور کی گئی، حتمی منظوری اسمبلی اجلاس میں بحث کے بعد لی جائے گی۔

دکان، سکول، اکیڈمی، انسٹیٹوٹ، ہیلتھ کیئر فسیلیٹی اور پیٹرول پمپ سمیت  مخلتف اسٹیبلشمنٹس پر کام کرنے والے افراد اس زمرے میں آتے ہیں،جن کے لئے نئی قانون سازی منظور کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لانڈری اور ڈرائی کلیننگ شاپس ہفتے والے دن صبح 8 سے شام 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں دھوبی ہفتے کو بھی کام کرسکیں گے، ڈرائی کلینرز کو کام کی اجازت دینے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں