(شہزاد خان ابدالی)اوگرا نے جون کے لئےایل پی جی کی قیمت میں 8روپے 4 پیسے کا اضافہ کردیا،اوگرا نے ماہ جون کے لئے ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 141 روپے مقرر کردیاجبکہ لاہور میں ایل پی جی 140کی بجائے 150 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ جون کے لئے ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667 روپے 29 پیسے سامنے آئی ہے,جبکہ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1572 روپے 40 پیسے کا تھا.قیمت میں اضافہ ہونے پر کمرشل سلنڈر 6 ہزار 415روپے کا ہوگیا ہے ۔
مزید پڑھئے: عوام کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے ایک اور بم گرانے کا فیصلہ کرلیا
لاہور میں اوگرا کی جانب سے جاری کردہ قیمت کے برعکس اضافی قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت پر صارفین نے ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کیساتھ عوامی ایندھن ایل پی جی کی قیمتیں بھی کنٹرول نہیں کی جارہی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی گئی،کابینہ ڈویژن بجلی 3 مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی سال 2020 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی،مالی سال کی پہلی,دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021 سے کیا جائے گا۔