(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کیلیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی، نیا فیچر متعارف کروادیا۔
واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین ایپلیکیشن ہے۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔ اس بار بھی بہت اہم تبدیلی لائی گئی ہے جو وقت بچانے کے لیئے موثر ہے۔ بہت سے افراد پیغام بھیجنے کے لیئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے، لیکن اب آپ لمبے سے لمبا وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ 1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، آپ جس رفتار میں چاہیں اس میں دوسرے کی آواز سن سکیں گے۔
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا
31 May, 2021 | 08:09 PM