(سٹی42) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا بھارتی فلم' مہر' کے گانے ' توچیز بڑی ہے مست مست' پر رقص کرتے دیکھاجاسکتا ہے، اس ویڈیو میں ان کے بھائی بھی ڈانس کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ ڈانس کررہی ہیں،ایک منٹ 10 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں حرا مانی اور ان کے بھائی بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’تو چیز بڑی ہے مست‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھئے: عائزہ خان کابھارتی گانے پرپرفارم؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
حرا مانی نے ویڈیو کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت عرصے کے بعد مجھے میری شادی سے پہلے کا وقت یاد آگیا کہ جب ہم تینوں بہن بھائی شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈانس کرتے تھے،’ہم بہن بھائی چاہے کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوجائیں، ہم جب بھی اکٹھا ہوتے ہیں تو پھر سے بچپن کی یادوں میں کھوکر بچے بن جاتے ہیں۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ’ماضی میں ہم بہن بھائیوں نے ایک ساتھ بہت ہی اچھا وقت گزارا ہے اور ہم اپنے آنے والے وقت میں بھی ہمارے خوبصورت ماضی کو نہیں بھولیں گے، ’آپ کا ماضی مستقبل ہے اور مستقبل ماضی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ڈانس کی ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں تاہم تبصروں کا سلسلہ جاری ہے،مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیاجارہا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ عائزہ خان نےبھارتی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کے ٹکڑے پر پرفارم کیاتھا۔