لاہوریوں کے ساتھ 10 ارب روپے کا فراڈ ہوگیا

31 May, 2021 | 07:21 PM

Arslan Sheikh

سعود بٹ: ڈیزل اور مرغیوں کی خریداری میں انویسٹمنٹ کا لالچ دے کر شہریوں کے 10 ارب روپے لوٹنے کا فراڈ، نیب لاہور نے لاثانی چکس اینڈ چکن نامی کمپنی کے مالکان کا ریکارڈ ایل ڈی اے اور محکمہ کوآپریٹو سے طلب کرلیا۔

شہریوں کے 10 ارب روپے لوٹنے کا فراڈ، ڈیزل اور مرغیوں کی خریداری میں انویسٹمنٹ کا لالچ دے کر فراڈ کیا گیا۔ لاثانی چکس اینڈ چکن نامی کمپنی کے مالکان کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ نیب لاہور نے ایل ڈی اے اور محکمہ کوآپریٹو سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ نیب نے انیس الرحمان، آصف علی، عتیق الرحمان، عبد الرحمان، نفیس الرحمان، محمد سفیان، سریا بی بی، سید فیض الحسن شاہ اور محمد شکیل کے اثاثہ جات کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
فراڈ میں ملوث ملزموں کے پاس موجود کمرشل اور رہائشی پراپرٹی سمیت دیگرپلاٹوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاثانی کمپنی نےملک بھرکے کسانوں کو مر غی اور ڈیزل کی خریداری کا لالچ دیا۔ خریداری کے بعد انویسٹرزکورقم کی ادائیگی کے معاہدہ کے چیک دیئے گئے۔ مبینہ10 ارب سےزائد کی رقوم ہڑپ کرنے کے بعد کمپنی کی انتظامیہ روپوش ہوگئی۔ 

مزیدخبریں