ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
کیپشن: Primary and Secondary Healthcare
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ویکسی نیشن کر ڈالی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 26 ہزار جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 80ہزارسے زائد شہریوں کو ویکسین لگادی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 26 ہزار افراد کو ویکسی نیشن فراہم کی گئی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب میں ویکسی نیشن اور سنٹرزکی تعدادمیں ریکارڈ اضافہ کیا گیاہے۔ ابھی تک 3 لاکھ 55 ہزار  208 ہیلتھ کئیرورکرزکوپہلی اور 2 لاکھ 18 ہزار 973 کو کوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔

پنجاب میں 26 لاکھ 47 ہزار 913کو پہلی جبکہ 7 لاکھ 15 ہزار 536 افراد کو کوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔ ابھی تک مجموعی طورپر 39لاکھ سے زائد شہریوں کو کوروناویکسین لگادی گئی ہے۔  2 ماہ قبل پنجاب میں صرف 98ویکسینیشن سنٹرز قائم تھے۔ پہلی بارپنجاب کے تعلیمی اداروں، پریس کلب، عدلیہ اور میڈیکل طالبعلموں کیلئے خصوصی طورپرویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔پہلی بار قیدیوں کی ویکسین کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ 

دوسری جانب این سی او سی کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 43 افراد کورونا کے باعث جان سے گئے۔ ملک بھر میں 2 ہزار 117 نئے  کیسز رپورٹ جبکہ کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 52 ہزار 223 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔