در نایاب:کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے صفائی اور بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے مچھلی منڈی کو منتقل کرنے کا پلان تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مچھلی مارکیٹ کی منتقلی کے مجوزہ پلان پر غور کیا گیا۔ رنگ روڈ کے پاس تجارتی بنیادوں پر جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے اور مچھلی مارکیٹ کی نئی جگہ پر ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مہیا کریں گے ۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ نئی جگہ پر مارکیٹ کا ڈیزائن، دکانوں کا حجم اور سہولیات پر مچھلی ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں کمشنر لاہور نے لکھو ڈیر والی جگہ کے حوالے سے ایسوسی ایشن کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ہائر کیا جائے گا۔ مچھلی کاروبار سے متعلق افراد یا ایسو سی ایشن اس سے بہتر اگر کوئی اور جگہ ہے تو بتائیں جس پر ضرور غور کریں گے۔