وقاص احمد: گلشن اقبال کے علاقے سے نومولود بچے کی لاش برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق فروٹ منڈی کے قریب کوڑے کے ڈھیر پر نومولود کی لاش پڑی تھی۔ راہ گیروں نے پولیس 15 پر کال کرکے اطلاع دی۔جس پر گلشن اقبال پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے نومولود کی لاش پھینک کر فرار ہونے والے کی تلاش کی جارہی ہے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب ڈیفنس سی پولیس کے مطابق کے بیدیاں روڈ موتا قبرستان سے لاش برآمد ہوئی۔65 سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔عیںنی شاہدین کے مطابق 65 سالہ شخص قبرستان میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ایدھی رضاکاروں نے 65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔