لاہور میں سوئی گیس کی بندش اور نئے کنکشنز کا اعلان

31 May, 2021 | 03:56 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لاہوریوں کے لئے بڑی خوشخبری، شہر میں دو لاکھ صارفین کو سوئی گیس کے کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر میں دو لاکھ صارفین کو سوئی گیس کے کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس سلسلے میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اوگرا سے منظوری کی درخواست دیدی ۔ مجموعی طور پر دس لاکھ کنکشن لگانے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔

گزشتہ سال کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے صرف ستر ہزار لاہوریوں کو کنکشن دیئے گئے تھے تاہم رواں سال حکومت نے پانچ کی بجائے دس لاکھ کنکشن لگانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق دس لاکھ میں سے دو لاکھ کنکشن لاہور ریجن میں لگائے جائیں گے۔اوگرا کی جانب سے منظوری کے بعد کنکشنز کی تنصیب ہو گی  جبکہ معمول اور فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کیا جائیگا۔
 

مزیدخبریں