سٹی42:ملک بھر کےسکولوں میں یکساں قومی نصاب کیلئے اہم اقدام، لاہورسمیت تمام اضلاع میں پانچویں جماعت تک نیا سلیبس فراہم کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر کےسکولوں میں یکساں قومی نصاب کانفاذ،لاہورسمیت تمام اضلاع میں پانچویں جماعت تک نیا سلیبس فراہم کردیا گیا،کریکولم کمیٹی چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کا سلیبس رواں سال تیار کرنے میں ناکام ہوگئی،ذرائع کےمطابق رواں سال سکولوں میں چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کا نیا سلیبس تیار نہ ہونے کے باعث 35 لاکھ بچوں کو پرانا سلیبس ہی پڑھایا جائے گا۔مڈل کلاسسز کا سلیبس تیار نہ ہونے کے باعث رواں سال صرف پہلی سے پانچویں تک سکولوں میں یکساں قومی نصاب پڑھایا جائے گا۔یکساں قومی نصاب کے تحت لاہور کے پرائمری سکولوں کیلئے 18 لاکھ کتابیں فراہم کردی گئی ہیں۔ کریکولم کمیٹی کےممبران کےمطابق چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کیلئے سنگل نیشنل کریکولم تیاری آخری مراحل میں ہے۔
سلیبس کی تیاری کیلئے نجی سکولز،علماء کرام اوراین جی اوز کی مشاورت کا عمل جاری ہے۔چھٹی ساتویں آٹھویں کا سلیبس کی تیار ہونے کے بعد کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔چھٹی سے آٹھویں کاسلیبس تعلیمی سال 2022 سےسکولوں میں بچوں کو پڑھایا جائےگاجبکہ نہم و دہم کاسلیبس مارچ 2023 تک تیار کرلیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کیمطابق پرائمری سکولوں میں بچوں کو نئی کتابوں کی تقسیم 15 جون سے شروع کردی جائے گی۔