5 سالہ لڑکی سے زیادتی،عدالت نے ملزم کو سزا سنادی

31 May, 2021 | 02:45 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے پانچ سالہ بچی ہم شاہ سے زیادتی کرنے والے ملزم مبشر احمد کو دس سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،فیصلے کے بعد پولیس ملزم کو واپس جیل لے گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت میں کاہنہ کی پانچ سالہ ہم شاہ سے زیادتی کرنے والے ملزم مبشر احمد کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کے بعد ملزم مبشر احمد پر جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال قید اور بیس ہزار روہے جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:14سالہ لڑکی سے زیادتی،عدالت نے 60 سالہ ملزم کو سخت سزا سنادی

عدالت نےفیصلے میں لکھا کہ ملزم مدعی کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے گا اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ملزم دو ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔ ملزم کے خلاف الزام ہے کہ اس نے دوہزار بیس میں پانچ سالہ بچی ہم شاہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں