رائیونڈ، چینی شہری پر فائرنگ

31 May, 2021 | 12:57 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:رائیونڈ کے علاقے میں چینی شہری کے گاڑی کے قریب فائرنگ،  پولیس نے  چینی شہری کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی. 

تفصیلات کے مطابق 'وینس' نامی چینی شہری اپنے پاکستانی ڈرائیور شہباز کے ساتھ لاہور آرہا تھا کہ پاجیاں چوک کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، موٹر سائیکل سوار ڈاکو 10 لاکھ روپے اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے  فائرنگ کے نتیجے میں وینس اور شہباز دونوں محفوظ رہے،  فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب  پولیس نے ڈکیتی کی کوشش سمیت تمام پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے چینی شہری اور اس کا ڈرائیور محفوظ رہے۔ 

مزیدخبریں