شاہد ندیم: شہر میں بجلی کا نظام انتہائی بوسیدہ اور ناکارہ قرار دے دیا گیا، ٹرانسمیشن لائن میں ہر کلو میٹر پر پانچ مرتبہ تکنیکی و فنی خرابیوں کی نشاندہی کر دی گئی، سالانہ دو لاکھ پچپن ہزار مرتبہ برقی لائنوں میں ٹرپنگ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بجلی کا نظام انتہائی بوسیدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی حکومت کی مرتب رپورٹ میں کمپنی کی پینتالیس ہزار کلو میٹر کی ٹرانسمیشن لائنز میں پیدا ہونیوالی فنی خرابیوں کی نشاندہی کی گئی۔ لیسکو کے سسٹم پر روزانہ چار سو سے زائد مرتبہ برقی لائنوں میں تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہےسسٹم پر تکنیکی و فنی خرابیوں کی وجہ سے لیسکو کو بھی خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے صارفین بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اذیت میں مبتلا رہے۔ واضح رہے کہ لیسکو کی جانب سے اپ گریڈیشن ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر فنی خرابیاں کمپنی کے اعلیٰ افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔