سٹی42: وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا،ملاقات میں جہانگیرترین گروپ کے معاملات زیر بحث آئیں گے
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا،وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہوگی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بھی شریک ہونگے،ون آن ون ملاقات کےدوران جہانگیرترین گروپ ،نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا،بجٹ کو منظور کروانے کیلئےحکومت کی کیا حکمت عملی ہوگی ؟ اس پر بھی غور کیا جائیگا،
ملاقات کےدوران ترین گروپ کی جانب سے متوقع ردعمل پر متبادل حکمت عملی بھی غور کیا جائیگا۔
دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کیلئےمقرر کیا تھا،بیرسٹرعلی ظفر کی عزت کرتا ہوں ،انہوں نے کیس پر بڑی محنت کی اورتفتیش کو مکمل کر لیا ،امید تھی رپورٹ منظر عام پر آ جائے گی مگررپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی،جہانگیر ترین کامزید کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ وزیراعظم کو دیدی، قیاس آرائیاں ہیں کہ رپورٹ ہمارے حق میں ہے ، جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ انصاف مانگنے نکلے تھے ، بہت دن گزر گئےاب تک انصاف مل جانا چاہئے تھا،زیادہ وقت گزر جائے تو انصاف نہیں ملتا ، کسی اعلیٰ عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔